مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع اننت ناگ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کرکے دو علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔بھارتی فورسز نے ضلع کلگام، پلوامہ، شوپیاں اور بانڈی پورہ میں بھی سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔مقامی انتظامیہ نے ضلع اننت ناگ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1891434
آپ کا تبصرہ